کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش

کراچی میں دن بھر تیز گرمی کے بعد مغرب سے کچھ قبل گہرے بادل چھا گئے، تیز ہوائیں چلنے لگیں جبکہ آندھی کے ساتھ نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ملیر آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

سہراب گوٹھ، مویشی منڈی، ایئرپورٹ، طارق روڈ، نیو کراچی، بفرزون، النور اور فیڈرل بی ایریا کے علاقوں میں بھی پہلے تیز آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلیں، جس کے بعد بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا، ایک دو گھنٹے بعد بارش کا سلسلہ تھم جائیگا، تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

خبر کا ذریعہ: سماء

%d bloggers like this: