مون سون کی بارشیں اپنی لپیٹ میں لینے کے لیے تیار ہیں۔

02 سے 05جولائی،2022کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین، میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈو ایم خان، ٹنڈو الیار، کراچی، دادو اور جامشورو کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش (موسلا دھار سے شدید موسلا دھاربارش ) کاامکان
اس دوران شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، گھوٹکی اور کشمورکے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پرموسلا دھار بارش) کاامکان
اس دوران کوئٹہ، ژوب، دالبندین، نوکنڈی، نوشکی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ ، قلات اور ساحلی پٹی (گوادر، پسنی اور اورماڑہ) میں گرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پرموسلا دھار بارش) کاامکان

کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، خضدار، اورماڑہ، پسنی اور گوادر کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ
موسلا دھار بارش سے بارکھان، ژوب، سبی، پنجگور، کوہلو، نصیر آباد،نگرپارکر اور دادو کے مقامی ندی نالوں/دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ
آندھی /تیز ہواؤں کے باعث سند ھ اور بلوچستان میں کمزور انفراسٹرکچرکو نقصان کا اندیشہ۔
03 سے 05 جولائی 2022 کے دوران سمندری حالات خراب/بہت ناہموار ہو سکتے ہیں۔ اس دوران ماہی گیروں کو زیادہ احتیاط کرنے کا مشورہ

نیوز سورس پی ایم ڈی

%d bloggers like this: