مون سون کے نئے سسٹم کا الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات کی وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ آج سے ملک میں مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگا، جس سے کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں اور بلوچستان میں عید کے تینوں دن بارشوں کا امکان ہے۔

شہر قائد میں عید کے پہلے روز اتوار 10 جولائی کو بھی مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی، جب کہ ہلکی تا درمیانی درجے کی مزید بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث شہر میں شدید حبس اور موسم گرم ہے۔ کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلودہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہلکی دھوپ کے ساتھ ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی ہے درجہ حرارت بھی کافی کم ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، سکھر، جعفر آباد میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: