بلوچستان میں بارشوں سے مزید 3 افراد جاں

بلوچستان میں خلاف توقع بارشوں نے کئی اضلاع میں تباہی مچارکھی ہے، صوبے میں پیش آنے والے مختلف حادثات و واقعات کے نتیجے میں مزید 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد 3 جون سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

پی ایم ڈی اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 19 مرد ، 24 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں، مختلف حادثات و واقعات میں 49 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 730 مکانات جب کہ ہزاروں ایکڑ زرعی زمین پر کھڑیں فصلیں تباہ ہوگئیں۔

خبر کا ماخذ: سیما۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: