نیشنل ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نےمون سون سیزن کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث متعلقہ محکموں،اتھارٹیزکیلئےنئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں صوبائی وضلعی انتظامیہ کو ضروری احتیاطی اقدامات کرنے اور ہنگامی مشینری اور عملے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمے مقامی آبادی کواربن فلڈنگ کے خطرات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں۔ نشیبی و سیلابی خطرے سے دوچارعلاقہ مکینوں کامحفوظ مقامات پرانخلا یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: