عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے بھی ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عوام کو پاکستان ریلوے کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں رعایت دی جائے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق پی آئی اے کی اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج بروز ہفتہ 16 جولائی کو رات 12 بجے سے اگلے 30 روز کیلئے ہوگا۔ خواجہ سعد رفیق کے مطابق نجی ائیرلائنز سے بھی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کی درخواست کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: