محکمہ موسمیات نے بدھ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے جب کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق 20 جولائی سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 21 جولائی کو ملک کے دیگر علاقوں میں پھیل جائیں گی۔

مون سون سسٹم 20 سے 26 جولائی کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب اور بالائی سندھ میں بارشوں کا باعث بنے گا۔

22 سے 26 جولائی کے دوران بلوچستان کے ضلع ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، جعفر آباد اور سبی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جب کہ 24 سے 26 جولائی سے سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

خبر کا ذریعہ: سماء

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: