وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ کردیا ہے جس کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

جس کے تحت یکم اگست سے ڈیزل پر فی لیٹر مارجن 2 روپے 87 پیسے جبکہ پیٹرول پر 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 7 روپے فی لیٹر کردیا ہے۔

منافع کے مارجن میں اضافے سے پٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

خبر کا ذریعہ: سماء

%d bloggers like this: