سونے کی قیمت میں اضافہ

ہفتے کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 1767 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

بین الاقومی مارکیٹ کی طرح ملک میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری دن سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 59 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 1114 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 36 ہزار 831 روپے ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کے بھاؤ 1630 روپے فی تولہ پر مستحکم ہیں۔

%d bloggers like this: