اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 29.56 روپے فی 11.8 کلو سلنڈر کی کمی کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت پر نظرثانی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت 11.8 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں 29.56 روپے کی کمی کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اتھارٹی نے مقامی طور پر تیار ہونے والی ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی کلو گرام کمی کردی۔

نظرثانی شدہ قیمت کے بعد، ایل پی جی سلنڈر اگست میں اوپن مارکیٹ میں 2,571.41 روپے میں فروخت کیا جائے گا، جو جولائی میں 2,600.97 روپے میں دستیاب تھا۔

جبکہ فی میٹرک ٹن (MT) ایل پی جی کی قیمت رواں ماہ کے لیے 217,916.22 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ کے دوران اشیاء کی فروخت کی قیمت فی MT 220,421.22 روپے تھی۔

%d bloggers like this: