ڈبل سواری پر پابندی

سندھ حکومت نے جمعہ کو محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے صوبے بھر میں ڈبل سواری پر 6 دن کے لیے پابندی کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امن برقرار رکھنے اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی 5 اگست کو نافذ ہوگی اور 10 اگست (6-12 محرم) کو ختم ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں لکھا گیا کہ پابندی سے مستثنیٰ ہونے والوں میں صحافی، معذور افراد، بزرگ، خواتین، سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اور بچے شامل ہیں۔

دریں اثنا، وفاقی حکومت نے عاشورہ (9 اور 10 محرم الحرام) کے موقع پر 8 تا 9 اگست کو دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے عاشورہ کے موقع پر دو روزہ تعطیل کی منظوری دے دی۔ تمام نجی اور سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، کاروبار اور دیگر سرگرمیاں بند رہیں گی۔

%d bloggers like this: